شرکت گاہ تمام اصناف، پس منظر، تعلیمی معیار اور ہنر کے حوالے سے لوگوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتی ہے اور انہیں ایک محفوظ اور دوستانہ کام کے ماحول کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو تنظیم میں نئے آدرش، نظریات اور آئیڈیاز لے کر آئیں اور جو عورتوں کی بااختیاری کے نظریے پر یقین رکھتے ہوں۔