تصور
: ایک ایسا منصفانہ، متحرک اور جمہوری سماج جہاں
خواتین مکمل طور پر بااختیار ہوں۔  *
تمام انسان بلا امتیاز انسانی حقوقکے حق دار ہوں اور باوقار زندگی خوش اسلوبی سے بسر کر سکیں۔  *
جہاں امن کا دوردورہ ہو اور وسائل و مواقع ٹھوس اوریکساں بنیادوں پر سب کے لیے یقینی ہوں۔ *

منزل

: ہماری کوشش ہے کہ
خواتین کو بطور حقوق کی حقدار کے طور پر مضبوط کیا جائے، ریاست و سماج کے موجودہ معیارات کو ازسر نو متعین کیا جائے۔*
لوگوں کو صنفی مساوات اور سماجی انصاف کے لیے متحرک کیا جائے۔ مقامی سے عالمی سطح پر منصفانہ پالیسیوں اور ان پر عملدرآمد کے لئے ایڈووکیسی  کی جائے۔
مساوی حقوق، تحفظ، انسانی وقار اور وسائل کی مساوی تقسیم کے حوالے سے ریاست کو جوابدہ کیا جائے۔*

    ریاستی و غیر ریاستی عناصر کی طرف سے ایسے اقدامات کی مزاحمت کی جائے جن میں مذہب اور ثقافت کی بنیاد پر حقوقِ نسواں کو پامال کیا جاتا ہو۔

شرکت گاہ کو بطور ایک جامع ، فعال اور متحرک فیمنسٹ تنظیم کے آگے بڑھانا ۔ *